دھاندلی کا لفظ استعمال نہیں کروں گا :چودھری سرور

sarwarتحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ،یہ بھی نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی اور یہ ماننے کو بھی تیار نہیں کہ الیکشن فری اینڈ فئیر تھے۔

لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ وہ دھاندلی کا لفظ استعمال نہیں کریں گے تاہم اداروں کی مداخلت بہت زیادہ تھی،بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر تحقیقاتی کمیٹی بنائیں گے،این اے 122 کے نتائج کی تحقیقاتی کمیٹی کے حقائق آئندہ ہفتے میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔

ایک سوال پرسابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ اسلحہ کی نمائش کی ،نہ قانون کی خلاف ورزی،اسلحہ گاڑی میں تھا،پولیس نے فرضی کہانی بنائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے