پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کی پیش گوئیاں خاک میں مل گئیں: آصف زرداری

 asifپاكستان پيپلز پارٹی كے شریک چيئرمين اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جو لوگ پيپلزپارٹی كے بارے ميں  ايسے تبصرے كررہے تھے كہ پارٹی كی صورتحال نہايت خراب ہے اور پارٹی ختم ہوچکی ہے ان كی ساری پيشن گوئياں خاک ميں مل گئی ہيں۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب ميں  بلدياتی انتخابات كے پہلے مرحلے ميں  كامياب ہونے والے امیدواروں كو مباركباد دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اختيارات نچلی سطح پر منتقل كرنے كے لئے آگے كی جانب ایک قدم ہے اور بلدياتی انتخابات كے آئندہ مراحل مكمل ہونے كے بعد اختيارات نچلی سطح تک منتقل ہو جائيں گے جو کہ جمہوری نظام کا ایک جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات كے مكمل ہونے سے جمہوريت مضبوط ہوگی اور جمہوری نظام ميں  زيادہ سے زيادہ لوگ شريک ہو جائيں  گے۔

سابق صدر نے انتخابات کے دوران خيرپور اور فيصل آباد ميں  ناخوشگور واقعات ميں ہلاکتوں پر سخت دكھ اور افسوس كا اظہار كيا اور كہا كہ ايسے واقعات كے دوبارہ وقوع پذير ہونے سے روكنے كے لئے اقدامات كئے جائيں۔ انہوں نے پارٹی كے مختلف سطح كے عہديداروں  سے كہا كہ بلدياتی انتخابات كے اگلے مراحل كی تياری كريں اور نومنتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے