کینسر کے بارے میں اہم معلومات

یہ ایک سچا اور نہایت دلچسپ واقعہ ہے جو میرے ایک دوست نے مجھے بھیجا ہے۔ اس کی دلچسپی اور اہمیت کی خاطر اس کو آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔

زندگی بھر بیمار نہ ہونے کا راز: پچھلے دنوں ایک فلم کی لوکیشن کی سلیکشن کیلئے میرا فلج ملا جانا ہوا، جو شارجہ سے بذریعہ املقین فجیرا جاتے ہوئے راستے میں پڑتا ہے۔ یہاں اونٹ فارمنگ کے ساتھ بہت وسیع ریس کورس بھی ہے۔ ہے تو گائوں لیکن جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ ہم گیارہ بجے پہنچے تو گائیڈ سے ریس کورس کا راستہ پوچھ کے اس کے ساتھ ہو لئے، راستے میں ایک قدیم مسجد دیکھنے کو ملی اور اس کے ساتھ ہی چائے کی کینٹین جس کے باہر بینچ پر کئی عربی بیٹھے چائے پی رہے تھے۔

ان میں ایک کافی بوڑھا شخص بھی تھا جو شکل سے بلوچ لگتا تھا۔ میں علم کی تلاش میں سرگرداں، خود سے شرط باندھی کہ اس بوڑھے کے ساتھ چائے نہ پی تو نام رہے اللہ کا۔ اسٹاف کو دور بٹھایا اور چائے لے کر ان کے پاس جا کر سلام کیا تو اندازہ درست نکلا، وہ بلوچ ہی تھے۔ اپنے آنے کا مقصد بیان کیا تو انہوں نے پاس بٹھا لیا اور پھر میرے اصرار پر اُونٹوں کے بارے میں نہایت مفید اور تفصیلی معلومات فراہم کیں جس کا ذکر پھر کبھی کروں گا لیکن ایک دلچسپ بات کہے بنا نہیں رہ سکتا کہ نسلی اونٹ میں انا کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔

خیر بات ختم کرتے وقت میں نے اپنی عمر بتائی اور ان کی پوچھی تو معلوم ہوا 95برس کے ہیں اور ان کی والدہ کا انتقال 105برس کی عمر میں ہوا تھا۔ کہنے لگے تم تو میرے مقابلےمیں ابھی جوان ہو۔ میں نے بات کو پلٹتے ہوئے اور ذرا ہچکچاہٹ سے پوچھا کہ اچھی صحت کا راز تو بتائیں۔ کہنے لگے بس بیمار نہ پڑو۔

میں نے کہا یہ تو ہمارے بس کی بات نہیں۔ ہنستے ہوئے کہنے لگے بہت آرام سے ہمارے بس کی بات ہے۔ میں نے کہا آپ بتائیں میں ضرور عمل کرونگا۔ میرے قریب آکر آہستہ سے کہنے لگے مُنہ میں کبھی کوئی چیز بسم اللہ کے بغیر نہیں ڈالنا چاہئے، پانی کا قطرہ ہو یا چنے کا دانہ۔ میں خاموش سا ہوگیا۔ پھر کہنے لگے اللہ نے کوئی چیز بے مقصد اور بلاوجہ نہیں بنائی، ہر چیز میں ایک حکمت ہے اور اس میں فائدے اور نقصان دونوں پوشیدہ ہیں۔ جب ہم کوئی بھی چیز بسم اللہ پڑھ کر مُنہ میں ڈالتے ہیں تو اللہ اس میں سے نقصان نکال دیتا ہے۔ ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر کھائو، پیو اور دل میں بار بار خالق کا شکر ادا کرتے رہو اور جب ختم کرلو تو بھی ہاتھ اُٹھا کر شکر کرو کبھی بیمار نہ پڑو گے۔

میری آنکھیں تر ہو چکی تھیں ہمارے بعض مولوی حضرات اور عالموں سے یہ کتنا بڑا عالم تھا۔ دیر ہو رہی تھی میں سلام کرکے اُٹھنے لگا تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے، کھانے کے حوالے سے آخری بات بھی سنتے جائو۔ میں ’’جی‘‘ کہہ کر پھر بیٹھ گیا۔ کہنے لگے اگر ساتھ بیٹھ کر کھا رہے ہو تو کبھی بھول کے بھی پہل نہ کیا کرو چاہے کتنی ہی بھوک لگی ہو، پہلے سامنے والے کی پلیٹ میں ڈالو اور وہ جب تک لُقمہ اپنے مُنہ میں نہ رکھ لے تم شروع نہ کیا کرو۔ میری ہمت نہیں پڑ رہی تھی کہ اس کا فائدہ پوچھوں لیکن وہ خود ہی کہنے لگے یہ تمہارے کھانے کا صدقہ ادا ہوگیا اور ساتھ ہی اللہ بھی راضی ہوا کہ تم نے پہلے اس کے بندے کا خیال کیا۔ یاد رکھو غذا جسم کی اور بسم اللہ روح کی غذا ہے، اب بتائو کیا تم ایسے کھانے سے بیمار پڑ سکتے ہو؟

یہ بیان کردہ واقعہ صحت سے تعلق رکھتا ہے۔ آپ کو چند اور مفید و اہم باتیں صحت و بیماری کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔

[pullquote]کینسر کی بیماری بہت موذی اور تکلیف دہ ہے۔ آئیے اس سے متعلق چند آسان نسخے بیان کرتا ہوں:[/pullquote]

(1)بین الاقوامی کینسر کے علاج کی دوائیں بنانے والے کبھی یہ نہیں بتاتے کہ کینسر محض وٹامن B-17کی کمی کا نام ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایسے ٹانک بنانا ممنوع ہیں جو B-17فراہم کرتے ہوں۔ اللہ پاک نے بادام میں B-17کی اچھی مقدار رکھی ہے۔ اگر آپ روزانہ بادام کے 7,6دانے کھالیں تو B-17کی کمی کی بیماری نہیں ہوتی ہے۔ بادام کھائیے اور کینسر سے محفوظ رہئے۔

(2)چقندر، گاجر، سیب اور ایک لیموں کا عرق اگر صبح شام آپ استعمال کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کو کینسر سے نجات دلاتا ہے اور محفوظ بھی رکھتا ہے۔

(3)کریلے کے تین چار چھلے کاٹیں، کپ میں ڈال کر گرم پانی اس پر ڈالیں، چند منٹ رہنے دیں اور پھر یہ پانی دو تین مرتبہ پی لیں، ان شاء اللہ کینسر کے سیل ختم ہو جائیں گے۔

(4)ناریل (کھوپرا) کے چند باریک ٹکڑے کاٹیں اور اس پر گرم پانی ڈال دیں۔ کچھ وقت کے بعد پانی سفید ہو جائے گا، اس کے پینے سے کینسر کے سیل ختم ہوجاتے ہیں۔

(5)ایک لیموں لے کر اس کا عرق نکالیں۔ اس میں نیم گرم پانی ڈالیں، اگر شوگر کی بیماری نہیں ہے تو اس میں شہد ملا کر تین مرتبہ دن میں استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آرام ملے گا۔

(6)سرسوں کا ساگ کھانے سے کینسر کا خطرہ نہیں رہتا۔

(7)تحقیق کے مطابق مختلف اقسام کے کینسر سے بچنے کیلئے درج ذیل اشیا کا استعمال بھی مفید پایا گیا ہے۔ بروکلی، گاجر، پھلیاں لوبیا، بیریز، دارچینی، خشک میوہ جات یعنی بادام، مغز، اخروٹ کی گری وغیرہ، روغن زیتون، ہلدی، سٹرس فروٹ، اَلسی کے بیج، ٹماٹر وغیرہ۔

(8)ناصر دواخانہ 047-6211434سے سچی بوٹی کی گولیاں خریدیں اور چار صبح چاردوپہر چار شام کو پانی سے لیں۔ اس سے کیموتھراپی وغیرہ کا اثر یعنی بال گرنا، ہوموگلوبین کم ہونا، نہیں ہوتا۔یہ آزمایا ہوا نسخہ ہے۔

اللہ پاک ان تمام مریضوں کو جن کو یہ موذی مرض لاحق ہے، مکمل شفا دے، تندرست رکھے اور عمر دراز کرے۔ آمین!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے