میلان حلقہ ادب و ثقافت اٹلی کے زیر اہتمام اردو و پنجابی کے پیرس سے شاعر آصف جاوید آسی کے اعزاز میں مشاعرہ

 

میلان:-

آج بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے حلقہ ادب و ثقافت پاکستان (اٹلی )کے زیر اہتمام پیرس سے آئے ہوئے نوجوان شاعر آصف جاوید آسی ایک خوبصورت مشاعرہ کا اہتمام میلان میں ہوا۔

اس پروگرام کی صدارت مشہور اردو و پنجابی کے شاعر نصیر احمد ملک نے کی۔ اس پروگرام میں بانی حلقہ ادب و ثقافت و مشہور شاعر سید رضا الحق شاہ، بابائے میلان چودھری خالد غازی پوریہ، معروف شاعر احمد شاکر ، نائب صدر حلقہ ادب و ثقافت، و معروف پنجابی شاعر محمد شریف چیمہ، اور شاعر ندیم چودھری سمیت ممتاز حسین خیال نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ممتاز حسین خیال نے حاصل کی۔ اس کے بعد پنجابی کے شاعر محمد شریف چیمہ نے اپنا پنجابی کلام پیش کر کہ خوب داد وصول کی۔ ملک نصیر احمد نے بھی اپنا کلام سنا کر خوب داد وصول کی۔

شاعر ندیم چودھری نے کشمیر کی موجودہ صورت احوال کے تناظر میں اپنی نظم سے جہاں وزارت امور کشمیر پر تنقیدی شاعری کی وہاں انھوں نے اپنی دل کو موہ لینے والی شاعری سے خوب داد سمیٹی۔

سید رضا الحق شاہ نے اپنی شاعری اور کلام سے شرکا کو جہاں محظوظ کیا وہاں احمد شاکر نے اپنے تازہ کلام سے محفل کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔ اس موقع پر پہلی بار ممتاز حسین خیال نے بھی اپنا کلام پیش کر کہ خوب داد وصول کی۔

پروگرام کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے پروگرام جہاں آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، وہیں بہت سارے معاشرتی مسائل بارے باہمی گفت و شنید سے بہترین حل تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ اور ادبی ذوق کے حامل افراد اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے