پہلا ون ڈے : پاکستان نے انگلینڈ کو 6وکٹ سے ہرادیا

hafeezپاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں6وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 102اوربابر اعظم 62نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،دونوں نا قابل شکست رہے۔

میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور دوسری ہی گیند پر جیسن بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے،اسی طرح انگلینڈ کے تین بیٹسمین صرف14رن پر پویلین لوٹ گئے اس موقع پرمورگن 76اورٹیلر60رنز نےانگلینڈ کا مجموعہ147رنز تک پہنچا دیا،ان کے علاوہ کرس ووکس33رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

اس کے بعد کوئی انگلش بیٹسمین پاکستانی بو لرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور انگلینڈ کی ٹیم49.4اوورز میں216رنز تک محدود رہی اور پاکستان کو جیت کے لئے217رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے تین، شعیب ملک اور انورعلی نے دو دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میںپاکستان کے ابتدائی تین کھلاڑی بھی41رنز پر آئوٹ ہو گئے تھے،اظہر علی8،بلال آصف،2، شعیب ملک26اور یونس خان9رنز بنا سکے،یونس خان کا یہ آخری ایک روزہ میچ تھا میچ سے قبل انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

اس موقع پر محمد حفیظ اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے بالترتیب102اور 62رنز بناکرپاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا،دونوں بیٹسمین نا قابل شکست بھی رہے۔

محمدحفیظ کوسنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،ایک روزہ میچوں میں یہ ان کی 11ویں سنچری تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے