ہندو برہمن لڑکی دلی جامع مسجد کے نائب امام پرمرمٹی

(نئی دلی) دلی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کے صاحبزادے سید شعبان بخاری سے غازی آباد کی ایک ہندو برہمن لڑکی نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

اس شادی نے بھارت کے سماج میں ایک نئی بحث شروع کر دی ہے کہ ہم نے اگر ایک جگہ رہنا ہے تو اکٹھے کیوں نہیں رہ سکتے تاہم شادی کے لیے مذہب کی تبدیلی کو سماجی ماہرین ایک حساس مسئلہ قرار دے رہے ہیں ۔

شعبان بخاری اور ان کی دلہن یونیورسٹی میں کلاس فیلو رہے ہیں جہاں دونوں میں محبت ہوگئی تھی۔

419672-shahban-bukhari

کچھ روز قبل یہ خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں تھیں کہ سید شعبان بخاری ہندو برہمن لڑکی سے شادی کی تیاری کر رہے ہیں جس کی شاہی امام سید احمد بخاری نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سید شعبان بخاری مستقبل کے شاہی امام ہیں وہ کسی ہندو لڑکی سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

گزشتہ سال 22 نومبر کو ہی شعبان کو جامع مسجد کا نائب امام قرار دیا گیا ہے

سید احمد بخاری نے کہا تھا کہ ان کی بہو کوئی مسلمان لڑکی ہی ہوگی۔

شروع میں سید احمد بخاری اس شادی کے خلاف تھے، لیکن لڑکی کے اسلام قبول کر لینے کے بعد انہوں نے شعبان بخاری کو نکاح کی اجازت دے دی جو گذشتہ اتوار کو دلی جامع مسجد کے صحن میں منعقد ہوا

لڑکی گزشتہ کچھ دنوں سے قرآن کا ترجمعہ پڑھ کر رہی ہے

ہندو انتہا پسند اس شادی پر سیخ پا ہیں جبکہ معتدل حلقوں کا کہنا ہے انتہا پسندی کے اس ماحول میں یہ خبر خوش آئند ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے