بولان میں جعفرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی

trainبولان کے قریب جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 22 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

 کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں بولان کے قریب آب گم کے مقام پرپٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اور ریلوے پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 22 مسافرجاں بحق جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مچھ سول اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے عملے کو طلب کرلیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ٹریک کلئیر کرنے کے لئے کوئٹہ سے ہیوی مشینری روانہ کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹرین حادثے کے 47 زخمیوں کو دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ 14 زخمی ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کئے گئے ہیں اسی طرح ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے