اسلام آباد: رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد: رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز ہوگیا۔ جس میں ملک بھر سے 500 طلبا طالبات پر مشتمل 64 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔

رزی الدین شیخ ڈیبیٹیننگ کمپیٹیشن میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے ڈبیٹرز نے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے۔تقریری مقابلے میں 500 طلبہ طلبات 64 ٹیموں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ مقابلے کی میزبان سٹی اسکول کی پرنسپل سمیرا توصیف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اس بار تقریری مقابلے کی میزبانی کا موقع ملا ، کرونا کی وجہ سے دوسال سے اس مقابلے کا انعقاد آن لائن کیا جارہا تھا ۔

اس مقابلے سے طلبہ طالبات کو آڈیننس کے سامنے اپنی صلاحیتں دکھانے کا موقع میسر آئے گا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ طالبات بھی اس کے انعقاد پرخوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا غیر نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر خوش ہیں۔ یہاں ملک بھر کے بہترین ڈیبیٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔یہ تقریری مقابلے 30 نومبر تک جاری رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے