مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر نوجوان کو زندہ جلادیا گیا

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں زمین کے تنازع پر لڑکے کو مبینہ طور پر زندہ جلادیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے تحصیل علی پور کے سیت پور میں پیش آیا جہاں مخالفین نے احسان اللہ نامی لڑکےکومبینہ طور پر زندہ جلادیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ احسان اللہ نامی لڑکا جھلس کرجاں بحق ہوگیا، واقعے پر ورثاکی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف تھانہ سیت پور میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لڑکے کے ورثا نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مخالفین کےساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے