طالبان رہنما کا غیر مسلموں سے مدد مانگنے کا فتویٰ: رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم کا شدید ردعمل

اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے رہنما مفتی نور ولی محسود کی جانب سے غیر مسلموں سے پاکستان کے خلاف مدد مانگنے کے فتوے پر رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔

خورشید ندیم کا کہنا تھا کہ

“ایسی بات وہی شخص کر سکتا ہے جسے قرآن، حدیث اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کا شعور ہی نہ ہو۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے اور اس میں اسلام کے خلاف کسی بھی قسم کی ترمیم ممکن نہیں۔

رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا:

"جب ملک میں 97 فیصد مسلمان آباد ہیں، اسلامی آئین نافذ ہے اور اسلامی دفعات رائج ہیں، تو ایسے میں کسی فرد یا گروہ کا غیر مسلموں سے پاکستان کے خلاف مدد مانگنا نہ صرف خلافِ اسلام ہے بلکہ قرآن کی صریح تعلیمات سے انحراف کا مظہر بھی ہے۔”

خورشید ندیم نے ایسی باتوں کو گمراہ کن اور دین کے نام پر شدت پسندی پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانیے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے