سیرتِ پاک کے موضوع گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں رحمت اللعالمینﷺ کانفرس

پشاور میں عشرہ رحمت للعالمین ﷺ تقریبات کے سلسلے میں رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کی۔جبکہ مہمان مقرر کے طور پر معروف دینی سکالر ڈاکٹر احسان الرحمان نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سیر حاصل لیکچر دیا۔انھوں نے حضرت محمد ﷺ کو محسن انسانیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج زندگی کے ہر شعبے میں نبی آخر الزماں ﷺ کی سنت پر عمل کرکے ہی بنی نوع انسان کو فلاح و کامیابی مل سکتی ہے۔

ڈاکٹر احسان الرحمان نے سیرتِ طیبہ سے کئی حوالے دیے اور کہا کہ آپ ﷺ نے فلاحی ریاست قائم کی اور اسلام کے زریں اصولوں کو نافذ کیا اور یوں انسان غلامی کی زنجیروں اور گمراہی کے اندھیروں سے نکل آیا ۔عورتوں کو حقوق ملے اور یتیموں ،مسکینوں کو سہارا ملا۔ڈاکٹر احسان الرحمان نے کہا کہ حضورِ اکرم ﷺ پر پہلی وحی علم کی اہمیت و فضیلت کو ظاہر کرتی ہے۔انھوں سیرت النبی ﷺ کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا آپﷺ کی زندگی کا گوشہ گوشہ سیرت کی کتب میں محفوظ ہے ۔

جس کی روشنی سے آج دنیا سماجی،سیاسی،معاشی،عدل و انصاف، اور گھریلو امور سمیت زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہے۔ قبل ازیں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ تقریبات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین تقریبات کا مقصد طلبہ میں سیرت النبی ﷺ سے آگاہی اور عملی زندگی میں اسوہ حسنہ پر عمل کی ترغیب دینا ہے۔ رحمت اللعالمینﷺ کانفرںس میں اساتذہء کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر احسان الرحمان نے اجتماعی دعا کرائی، جس میں امتِ مسلمہ کے اتحاد ، استحکام، اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعا مانگی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے