گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں نئے تعلیمی سیشن کی تعارفی تقریب

گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں تعلیمی سیشن 2025-26 کے آغاز پر نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے ایک پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے حقیقی مقاصد پر روشنی ڈالی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر محمد اسماعیل خان، چیف پراکٹر پروفیسر ملک امداد حسین، ڈاکٹر اعجاز احمد اور دیگر اساتذہ موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کہا کہ تعلیم کا پہلا اور اہم ترین مقصد طلبہ کو انسان دوست شہری بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ کالج کی عظیم علمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور تعلیم کو عبادت سمجھیں۔

چیف پراکٹر پروفیسر ملک امداد حسین اور ڈاکٹر اعجاز احمد نے نئے طلبہ کو کالج کے نظم و ضبط، تدریسی پروگراموں اور تعلیمی نظام سے آگاہ کیا۔ تقریب کے دوران ملٹی میڈیا کے ذریعے کالج کے تعارف اور نئے سیشن کے کلاسز کے ٹائم ٹیبل سے بھی طلبہ کو روشناس کرایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے