کھبی کھبی ہم تعلق میں رہ کر اپنے اِنَّر چائلڈ کو جس کو ضرورت تھی اُس وقت ہیل ہونے کی ہم تعلق میں رہ کر اس بچے کو ہیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کو بچپن میں اُس طرح سے سکیور اٹیچمنٹ نہیں ملی تھی۔ میں نے اس پہ بہت سوچا کہ بعض اوقات گھر کا ماحول صحت مند ہوتا ہے .
لیکن پھر بھی ایسے کیا ہوتا ہے کہ اٹیچمنٹ ہیلنگ کی طرح لگتی ہے اور اس اٹیچمنٹ کے ختم ہونے کو سوچ کر دل کو کچھ ہونے لگتا ہے مجھے لگتا ہے کہ کہیں دور ذہن میں بچے کی یہ بات ہوتی ہے کہ اگر کسی نے اِس کو اس طرح چھوا ہے جو اس کو محفوظ نہیں لگا تھا اور بیڈ ٹچ کو وہ گھر میں بھی نہیں بتا سکتا بلکہ وہ اس شخص کا ذکر بھی نہیں کرے گا کیونکہ اسے اپنا ڈر ہوگا یا اسے پروسیس کرنے کا طریقہ نہیں پتہ ہوگا یا پھر گھر میں کوئی اس پہ بات نہیں کرتا ہوگا۔ یہ اور بہت ساری وجوہات اس کے خوبصورت بچپن کو کس طرح بد نما بناتا ہوگا پھر اگر گھر کا ماحول صحت مند ہو لیکن باہر کا ماحول ڈراؤنا ہو تو شخصیت میں کمی رہ جاتی ہے خود جس پہ گزری ہو اسے بھی اس کو ٹھیک کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے لیکن خلا رہ جاتا ہے، اور اس کو خود بھی اس کا پتہ ہوتا ہے کہ کاش ایسے نہ ہوا ہوتا۔
مجھے آج تک ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کیوں,کیوں اور آخر کیوں بال بچوں والے بچوں کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں۔۔
کیوں ان کے دل نہیں کانپتے ۔۔۔۔
کیوں ان کی روح پہ لرزہ طاری نہیں ہوتا۔۔۔
پھر نقصان یہ ہوتا ہے کہ تعلق میں رہ کر بھی اِن سے تعلق نہیں بنتا وہ اِن سیکیور ہو جاتے ہیں وہ اپنے خالص رشتوں میں بھی اپنے بچپن کے ان ٹراما کی وجہ سے شک کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
ان میں ان کا کیا قصور لیکن ۔۔۔۔
وہ اپنے اس اِنَّر چائلڈ کو کیسے ہیل کرے۔۔۔
وہ کیسے اس کو اپنے گلے لگائے اسے بتائے کہ اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں۔۔۔
تم کیوں روتے ہوں۔۔۔
کیوں ڈرتے ہوں۔۔۔
اس لیے وہی بات ہم تعلق میں ری پیرنٹنگ چاہتے ہیں کہ اس سے ہمارا اِنَّر چائلڈ ہیل ہو ۔۔۔۔۔