پنجاب: جعلی ادویات کی فروخت، ڈرگ کنٹرول بورڈ نے 5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا

لاہور: پنجاب کے میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

ٹیسٹنگ میں انکشاف ہوا کہ ادویات کےمخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری نکلے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہڈیوں اور کیلشیم کےمخصوص ملٹی وٹامن جعلی نکلے، اسلام آبادکی فارماسوٹیکل کمپنی کی جعلی ملٹی وٹامنزکی میڈیکل اسٹورزمیں فروخت ہورہی ہے۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا، اس کے علاوہ درد کامخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری نکلا، انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جب کہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جانوروں کے استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے، ادویات میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، جانوروں کی ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل اسٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے