واٹس ایپ کا بڑا اعلان! اب فون نمبر شیئر کیے بغیر چیٹ کریں

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا یوزر نیم فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق اب صارفین کو ایپ کے ذریعے اپنی فیملی، دوستوں یا کسی سے بھی شخص سے رابطہ کرنے کے لیے اپنا فون نمبر بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے یوزر نیم فیچر کی مدد سے اب صارفین اپنا فون نمبر محفوظ رکھنے کے لیے منفرد یوزر نیم منتخب کرسکیں گے۔

میٹا کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ فون نمبرز تک رسائی کو محدود کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ واٹس ایپ کے کسی گروپ کو جوائن کرنے یا کسی شخص یا ادارے کو پہلی بار میسج کرنے جیسے معاملات میں کسی بھی صارف کا نمبر دیگر صارفین کے ساتھ خود بخود شیئر نہیں ہوگا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب یوزر نیم فیچر کی مدد سے آپ ایک باریوزر نیم کا انتخاب کرلیں گے تو پھر جو کوئی بھی واٹس ایپ پر رابطہ کرنا چاہے اسے آپ کا صحیح یوزر نیم معلوم ہونا ضروری ہے۔

میٹا نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے تقریباً 3 ارب صارفین موجود ہیں اس لیے ممکن ہے کہ صارفین کو اپنی پسند کا یوزر نیم نہ مل سکے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ معروف شخصیات اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے نام عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاکہ جعل سازی اور دھوکا دہی سے بچا جا سکے۔

اس فیچر سے کریئیٹرز، چھوٹے کاروبار اور ادارے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے کیونکہ وہ اپنے دیگر پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام اور فیس بک کے یوزرنیم کو وٹس ایپ پر استعمال کر سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے