مستونگ میں منگوچر کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، کار میں سوار خاندان کا تعلق ژوب سے ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔