ایران کشیدگی کے دوران امریکا کا دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ بجٹ میں اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ری پبلکن ارکان کی اکثریت اور 6 ڈیموکریٹس نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔ بجٹ کے تحت وزیرِ دفاع پینٹاگون کے ایگزیکٹو ایجنٹ کو نامزد کریں گے۔

رکن کانگریس تھامس میسی نے بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو اسرائیل کے ساتھ ضم نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر اضافی فنڈز کی درخواست بھی کی تھی۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کی فنڈز مختص کرنے والی کمیٹی کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جس میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکی فوج پر سرمایہ کاری کا وقت ہے، دفاعی اخراجات میں کمی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے پینٹاگون کو مکمل فنڈنگ درکار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے