بھارت میں نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار ہے۔
پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے سونم کی وانگ چک کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ سونم سر کی زندگی اس ملک کے لیے بہت زیادہ قیمتی ہے۔
انہوں نے دھرمیندر پردھان کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال اور طلبہ پر پولیس تشدد کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، تحریک اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔
ترجمان سی جے پی کے مطابق آج دوپہر ساڑھے 12 بجے حکومتی وزراء سے مذاکرات ہوں گے، جن کے لیے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کا مقام مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ساتھ کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کی امید ہے۔