پاکستان کے سفارتی کردار کو چین کی ایک بار پھر تائید

اسلام آباد: چین نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کی ایک بار پھر حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی سرکاری ٹیلی ویژن کی نشر کردہ رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر شیئر کی، جس میں چین نے پاکستان کے سفارتی اور ثالثی کردار کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی سہولت کاری اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطوں اور ہم آہنگی میں اضافے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے