مبینہ زہریلا کھانا، ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

چھانگا مانگا: چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں نارجن سنگھ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے چار افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے اسپتال میں زیرِ علاج دو لڑکیاں دم توڑ گئیں، جبکہ والدین کی حالت بھی تاحال خطرے سے باہر نہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے