کینیا : ہیلی کاپٹر حادثہ، بڑا جانی نقصان

کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف اور ان کی اہلیہ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثہ صبح 9 بج کر 13 منٹ پر سامبورو کاؤنٹی میں پیش آیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر 5 افراد امریکی شہری تھے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر سیاحتی پرواز پر تھا اور لویسابا کی ایک وائلڈ لائف کنزروینسی سے ایواسو نیرو دریا کی جانب جا رہا تھا۔

حادثے کی تصاویر میں ماؤنٹ اولو لوکوی کے جنگلاتی علاقے میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

44 سالہ مائیکل سینسی کونٹوگی (Michele Sensi-Contugi) کو 2024ء میں ایکواڈور کے اسٹریٹجک انٹیلی جنس سینٹر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

ایکواڈور کی حکومت نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ سابق صدر گیلرمو لاسو نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں میں این بی سی یونیورسل کے صحافی جوز البرٹو بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے