پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں چار دن کام کی تجویز ہے، جس کے تحت جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی، نقل و حمل کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا اور بازاروں کی تین روزہ بندش، اوقات کار بھی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔