کافی انتظار کے بعد مشہور بھارتی فلم میکر کرن جوہر کی نئی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی پہلی جھلک (ٹیسر) آج جاری کردی گئی ہے۔
فلم میں رنبیر کپور، انوشکا شرما، ایشوریا رائے، اور پاکستانی سٹار فواد خان شامل ہیں۔ یہ ایشوریا رائے کی کرن جوہر کے ساتھ پہلی فلم ہے۔

اتنی بڑی سٹار کاسٹ اور کرن جوہر کے ساتھ ! یقینا اس فلم کا لوگوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ لیکن کرن جوہر کبھی بھی سرپرائزز دینے اور تڑکا لگانے کی عادت نہیں چھورتے نہیں۔ اور اس مرتبہ کا سرپرائز کوئی اور نہیں بلکہ سپر سٹار شاہ رخ خان ہیں!
اس بات کی چہ مگوئیاں پہلے بھی جاری تھیں مگر اب زارئع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کی شاہ رخ خان اس فلم میں ایک خاص کردار ادا کریں گے۔ خیال ہے کہ وہ اس مختصر رول میں میں ایشوریا رائے کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پہلے یہ رول سیف علی خان کو آفر کیا گیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد فلم میکرز نے شاہ رخ خان سے رجوع کیا اور انھوں نے یہ رول کرنے کی حامی بھرلی۔ شاید کرن جوہرکی وجہ سے!
بہر حال شاہ رخ خان کا رول چھوٹا ہو یا بڑا اس نے فلم کے انتظار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
یہ فلم اس سال ۲۸ اکتوبر کو دیوالی کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔