امریکی صدر کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا ہے ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطےکی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور شدت پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے خطے کے استحکام کے لیے خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پربھی زور دیا ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے