انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017رواں ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے، بل کی منظوری کے بعدقومی اسمبلی کےلئے انتخابی اخراجات کی حد 40لاکھ، صوبائی اسمبلی کےلئے 20لاکھ روپے ہو جائے گی۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے فائنل کیے گئےانتخابی قوانین2017کے مطابق الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر خودمختار اور آزاد بنانے کےکئی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے،کسی حلقہ میں2 امیدواروں کے ووٹ برابر ہوئے تو انہیں آدھی آدھی مدت کےلئے منتخب تصور کیا جائے گا۔

سیاسی جماعت کو ایک لاکھ روپے سے زائد عطیہ کرنے والےکے سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔ کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ کل ڈالے گئے ووٹوں کا10فیصدنہ ہوئےتو نتائج کالعدم قرار دئیے جائیں گے۔

ہائی کورٹس کی طرح الیکشن کمیشن خصوصی احکامات جاری کرنے کے لئے بااختیار ہو گا،الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کے دوران انتخابی عملے کی ٹرانسفرکا مکمل اختیارہوگا، جبکہ مالی معاملات میں بھی خودمختارہوگا۔

مجوزہ بل کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنا سکے گا۔ پہلی بار ووٹروں کی تصاویر کی حامل انتخابی فہرستیں امیدواروں کو فراہم کی جائیں گی اورپولنگ اسٹیشن کے درمیان فاصلہ ایک کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے