شہزاد رائے نے تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا اور بچوں پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہزاد رائے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینا معمول بن چکا ہے، آئے روز میڈیا میں ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

درخواست کے مطابق پڑھائی میں بہتری کے لیے بچوں کو سزا دینا ضروری تصور کیا جاتا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق سزا کے باعث ہر سال 35 ہزار بچے اسکول چھوڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے حوالے سے 182 ممالک کی فہرست میں 154 ویں نمبر پر ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان پینل کوڈ کی شق 89 کو آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دیا جائے اور بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکم امتناع جاری کیا جائے۔

خیال رہے کہ ملک بھر سے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے جن میں اساتذہ کے تشدد کے باعث کئی طلبہ جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے