فراڈ کے مقدمات میں مطلوب جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ گرفتار

فراڈ،چیک ڈس آنر اور جعلی ڈگریوں کے کیس میں ملوث اتائی ڈاکٹر شاہد حسین کو پولیس نے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف شادمان تھانے میں چیک ڈس آنر،فراڈ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کی جانب سے چار مقدمات درج تھے، ملزم خود کو ذہنی امراض کا پروفیسر بتاتا تھا اور دعوی کرتا تھا کہ وہ ایک سائنسدان ہے، جس نے آٹزم اور دیگر بیماریوں کا علاج دریافت کر لیا ہے۔

ملزم اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر نشہ آور کیپسول فروخت کرتا تھا، تاکہ مریض اس کے عادی بن جائیں، ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ملزم کا کلینک دو بار سیل کیا گیا، لیکن اس نے نئے نام سے پھر کام شروع کر دیا اور ذہنی معذور لوگوں کے لواحقین سے لاکھوں روپے بٹور کر فرار ہو گیا۔

گزشتہ دنوں ایک مریض کی اطلاع پر پرون فائیو نے کاروائی کرتے ہوئےملزم کو "مڈل ایسٹ ہیلتھ کیئر” میں مریض دیکھتے ہوئے کالی کوٹھی سٹاپ،ہما بلاک اقبال ٹاؤن سے گرفتار کر کے تھانا شادمان منتقل کر دیا، ملزم کے ہاتھوں مالی نقصان اٹھانے والے مریضوں نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ اس جعلی ڈاکٹر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے