سونے کی قیمتوں میں اضافہ، سُناروں کے پاس بیچنے والوں کا رش لگ گیا

کورونا وائرس سے مسلسل گرتی معیشت کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی تھائی لینڈ میں سُناروں کے پاس سونا بیچنے والوں کا رش لگ گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن نے تھائی عوام کو مشکلوں سے دوچار کر دیا ہے۔

سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہی بنکاک میں لوگوں نے سونا بیچنا شروع کر دیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے سونا بیچ کر پیسوں کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں کورونا کے ڈھائی ہزار سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں 46 ہیں۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے