کیا وزیراعظم کے کہنے پر نیب چوہدریوں کو بلیک میل کر رہا ہے؟

چودھری برادران صاف بات کرکےاصل حقیقت کیوں نہیں بتاتے؟

ان سےبڑھ کرکون جانتاہے کہ جب سے چیرمین نیب کےکچھ کارناموں کاریکارڈوزیراعظم ہاوس کےقبضےمیں آیاہےتب سےچیرمین نیب کو حکومت بلیک میل کررہی ہے۔اب حکومت چودھریوں کو سیدھا رکھنے کے لئے نیب کے ذریعے ان کو بلیک میل کررہی ہے اور بس۔

ہائی کورٹ میں نیب کے خلاف رٹ اور میڈیا میں آہ و زاریوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے یا تو ہمت سے کام لے کر بتائیں کہ وزیراعظم کے ایما پر نیب ہمیں بلیک میل کررہا ہے ۔ عزت اور حکومت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ حکومت چھوڑ دیں یا پھر اسی تنخواہ پر کام کرکے براشت کرتے رہیں۔

مجھ جیسا سیاست کا ادنیٰ طالب علم 2001 سے یہ لکھ رہا ہے کہ نیب پولیٹیکل انجینیرنگ کاادارہ ہےاور آپ جیسےجہاندیدہ سیاستدانوں پرآج یہ انکشاف ہو ۔ ہاں فرق صرف یہ ہے کہ نیب پہلے صرف ایک جگہ سے کنٹرول ہوتا تھا جبکہ اب نیب وزیراعظم ہاوس سے بھی بلیک میل ہوکر مہرہ بناہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے