اردو سے سندھی شاعری تک

آج کل خط کا آنا یوں ہی ہے جیسے کوئی گھوڑے پر بیٹھ کر ملنے آ جائے لیکن میرے ساتھ یہ خوب صورت واردات ہوتی رہتی ہے۔ خط لکھنے والے لوگوں میں اسلم گورداسپوری نمایاں ہیں جو بہت عمدہ شاعر اور کبھی بہت ہی شاندار جاندار سیاسی ورکر بھی تھے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے ایم پی اے بھی رہے۔ پھر اللہ بھلا کرے جنرل ضیاء الحق کا جس نے سیاسی ورکر ہی ختم کردیئے اور انہیں ری پلیس کیا سیاسی ری ٹیلرز نے جن کے لئے سیاست عبادت نہیں تجارت اور کموڈٹی تھی کیونکہ نواز شریف کے نیچے یہی کچھ اگ سکتا تھا اور ضیاء الحق بھی یہی کچھ چاہتا تھا۔ اسلم گورداسپوری کبھی کبھی اپنی شاعری سے نوازتے رہتے ہیں۔

میں آج کل سندھی شاعری کے تراجم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں کہ اسلم صاحب کی مخصوص لہجے والی غزل لفافہ پہن کر پہنچ گئی۔ پہلے یہ غزل پھر انتہائی حسین سندھی شاعری کے کچھ تراجم جو مسحور اور مخمور کئے دیتے ہیں۔اینٹ سے اینٹ بجا دو مرا دم گھٹتا ہےاب تو اک حشر اٹھا دو مرا دم گھٹتا ہےان سے ممکن ہی نہیں تازہ ہوائوں کا ورودان فصیلوں کو گرا دو مرا دم گھٹتا ہےمیں کہ صدیوں سے ہوں اس طوقِ غلامی کا اسیرمجھ کو آزاد کرا دو مرا دم گھٹتا ہےمیری گردن پہ ہے صدیوں سے عدو کا پائوں میری گردن کو چھڑا دو مرا دم گھٹتا ہےدیکھ لیں لوگ کہ گورے ہیں یا کالے وحشیمیری تصویر دکھا دو مرا دم گھٹتا ہےمیری انجیل کے اوراق میں تدفین کرومیری تربت پہ لکھا دو مرا دم گھٹتا ہےایسا مسکن کہ جہاں سانس ہو لینا مشکلایسے مسکن کو جلا دو مرا دم گھٹتا ہےاس سے زیادہ تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا اسلمؔ ساری دنیا کو بتا دو مرا دم گھٹتا ہےقارئین!اس غزل کو پڑھتے ہوئے اس ’’کالے‘‘ کو دھیان میں رکھیے جو امریکہ میں پولیس تشدد کے نتیجہ میں مارا گیا۔

اس کی گردن پر ہٹے کٹے گورے پولیس اہلکار کا گھٹنا تھا جس پر مظلوم کے آخری الفاظ بھی یہی تھے’’میرا دم گھٹ رہا ہے‘‘کروڑوں انسانوں کے دم بغیر کسی گھٹنے کے بھی گھٹ رہے ہیں۔ انسان سے انسان کی نجات کا سفر جاری ہے جسے کبھی نہ کبھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنا ہے کہ یہی مشیت ایزدی ہے۔اور اب اپنی سندھی شاعری۔ کلام شیخ ایاز مترجم بادل۔’’قوم کا کرداراک بےمعنی لفظ ہےجس قوم نے روسو پیدا کیاوہی الجیریا میں قتل عام بھی کرسکتی ہے‘‘شاعر پھر شیخ ایاز لیکن ترجمہ فہمیدہ ریاض کا ہے ۔’’دھرتی کیا کیا دان کر گئی دکھ دے کر انسان کر گئی آئی تیری یاد تو پیتمسولی کو آسان کرگئی طوفانوں سے کھیلتی کشتی ساحل کو میدان کرگئی ویرانی نے پیاس ابھاریکفر کو بھی ایمان کر گئی ایسی مدھر ایاز پلائےگھونٹ گھونٹ پہچان کر گئی‘‘شاعر کا نام ہے تاجل بیوس، ترجمہ طارق نعیم کا۔’’تم بے شکمیرے بدن پر بندوق چلائویہ میری شاعری تمہاری بندوق کی گولی کو پھولاور تلوار کو رابیل کی ٹہنی بنا دے گی‘‘شاعر کا نام آدرش اور مترجم شفقت سومرو۔

’’رات بھی ایک درخت ہےجس میں کئی شاخیں ہوتی ہیںکسی شاخ میں خواب ہوتے ہیںکسی شاخ میںپرندے ہوتے ہیںکسی شاخ میں آہیں ہوتی ہیںکسی شاخ میں قہقہے ہوتے ہیںکسی شاخ میں آنسو ہوتے ہیںکسی شاخ میں اندھیرا ہوتا ہےاور آخری شاخ میںصبح چھپی ہوتی ہےجس کے انتظار میں ایک آدمیاسی شاخ پر خود کشی کرتا ہے‘‘اور اب آدرش کی اک اور نظم ….’’وہ لوکل ٹرین میں سفر کرتا ہےاور قریب بیٹھے آدمی کا اخبار پڑھتا ہےوہ سینما کی سکینڈ کلاس میں بیٹھ کرانگریزی فلمیں دیکھا کرتا ہےوہ رات کو رات گئے تکجاسوسی ناول پڑھتا ہےوہ بس سٹاپ پر کھڑیآوارہ عورتوں کو پھانستا ہےوہ زندگی سے تنگ ہےاور خودکشی کی باتیں کیا کرتا ہےوہ قبر سے باہر ہےلیکن مرا ہوا ہےاور تیسری دنیا کا باشندہ ہے‘‘اور آدرش کی ہی اک اور مختصر نظم ۔’’تاروں کا میلہ ہےچاند پھر بھی اکیلا ہے‘‘’’محبت‘‘ کے عنوان سے اک اور نظم۔’’ایک لڑکیپھول لے کر آتی ہےخواب لے کر آتی ہےگیت لے کر آتی ہےجدائی لے کر آتی ہے‘‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے