دوسراٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ نے پاکستان کو 3رنز سے شکست دے کر سریز اپنے نام کرلی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 3سکور سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سریز 0-2سے اپنے نام کر لی ہے ۔پاکستان کی ٹیم 173 رنز کے تعاقب میں مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 169سکور بنائے ۔پاکستان کی جانب سے سر فراز احمد8 اور انور علی صفر سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔احمد شہزاد 28سکور بنا کر سٹمپ آﺅٹ ہو گئے ۔رفعت اللہ بھی 23سکور کر کے سٹمپ آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ 25سکور کر کے کیچ آوٹ ہوئے۔صہیب مقصود 2رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔عمر اکمل 3سکور بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔شعیب ملک 26سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے محض 8گیندوں پر 24سکور کر کے آوٹ ہو گئے ۔سر فراز احمد 19سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 173سکور بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین ،انور علی نے دو جبکہ شعیب ملک ،وہا ب ریاض اور سہیل تنویر ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 173سکور کیا ۔کپتان شاہد آفریدی نے میچ میں پہلی گیند پر ایلکس ہیلز کو 11سکور پر آﺅٹ کیا ۔جیسن رائے بھی شاہد آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے اور 29سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔جے روٹ 20سکور کر کے شعیب ملک کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی جیمز وینس کو 38سکور پر آوٹ کر کے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر نے والے باولر بن گئے۔شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 86وکٹیں حاصل کرلی ہیں ۔ وہا ب ریاض کی گیند پر عمر اکمل نے آوٹ فیلڈ سے شاندار کیچ پکڑ کر سیم بلنگز کو 11سکور پر پویلین بھیج دیا ۔بٹلر 33سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔پلنکیٹ صرف 1رن بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ویلے بھی 4رنز بنا کر انور علی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے واکس 15اور راشد تین سکور کر کے ناٹ آوٹ رہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے