ایل این جی ریفرنس: عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں غیر حاصر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی، کیس کے ضمنی ریفرنس میں نامزد عبداللہ خاقان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دو 2 غیر ملکی ملزمان آج بھی پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی ملزمان کی کمپنیوں کے نام نوٹس بھیجے گئے تھے، لیکن معاملے پر ابھی تک دفتر خارجہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عدالت نے کہا کہ جب تک غیر ملکی کمپنیوں کو سمن کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی فرد جرم عائد نہیں ہو گی۔

نیب سے غیر ملکی ملزمان کو سمن کی تعمیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی گئی۔

نیب نے غیر ملکی ملزمان سے متعلق رپورٹ کے لیے 3 ہفتے کی مہلت مانگ لی جب کہ شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ غیر ملکی ملزمان سے متعلق وقت زیادہ لگ سکتا ہے۔

بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ کے لیے زیادہ وقت دیا جائے۔

احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیادہ لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے، شاید آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنا پڑیں۔

عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو آج ہی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے حکم دیا اور ایل این جی ریفرنس پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے