پہلا "ھپ ہوپ” گانا 1971 میں جاری ہوا تھا، جو "سگریل گینگ” کی جانب سے ریپر ڈیلائٹ کے نام سے مشہور ہوا ، جس نے دنیائے گلو کاری میں ھپ ہوپ یا ریپ گانوں کی بنیاد ڈالی ۔
اب پاکستانی نزاد کینیڈین گلو کاروں کی جوڑی ” شیراکی” اور "فلائی ہائی” گڈ لک کے تعاون سے جلد ہی ایک نیا گنا ریلیز کرنے جا رہے ہیں ، جو دیسی کلچر کے ساتھ ساتھ مغربی کلچر کا بھی رنگ لئے ہوئے ہو گا ۔
شیراکی پاکستانی نژاد کینیڈین ہے ،جو ملتان میں پیدا ہوا ، اورکینیڈا کے شہر مونٹریال میں پرورش پائی ۔ شیراکی نہ صرف ایک اچھا گلوکار ہے بلکہ ایک اچھے گیت نگار کے ساتھ ساتھ بہترین دھنیں تریب دیتے ہیں ۔ جس نے کئی نامور پاکستانی، انڈین اور کینیڈین گلوکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ۔ انکا مشہور گانا میڈم نصیبو لال کے ساتھ تھا، جس نے یو ٹیوب پر اکیس لاکھ ہٹس حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ۔
جوڑی میں شامل دوسرے گلو کار فلائی ہائی پاکستانی کینیڈین ریپر ہے ، جس نے کینیڈا میں ہی پرورش پائی اور کم عمری میں ہی گلو کاری سے محبت کر لی ۔ انکے مشہور گانوں میں "سوا لاکھ” شامل ہے، جسے یو ٹیوب پر 25 لاکھ لوگوں نے پذیرائی بخشی ۔ فلائی ھائی صرف ایک عام گلو کار ہی نہیں بلکہ ایک سوچ رکھنے والا انسان ہے، جو گلو کاری میں جدت پسندی اور کریٹوٹی لاکر نوجوان نسل کو متاثر کرنا چاہتا ہے ، تاکہ وہ آگے بڑھ کر خود کو منوا سکیں ۔
گڈ لک ٹورنٹو میں رہنے والا پنجابی گلو کار ہے ، جس کی سریلی آواز نے لوگوں کو اسکا گرویدہ بنا دیا ہے ۔ انکے مشہور ہٹس میں "گول ڈگر” ہے ، جس کے ٹی سیریز پہ 4 ملین ہٹس ہیں ۔
پاکستانی نژاد اس کینیڈین جوڑی کا نیا گانا 11 دسمبر کو ٹورنٹو مین یو ٹیوب پر ریلیز کیا جا رہا ہے ۔