لگتا ہے سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ لگتا ہےکہ خواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا اقامہ اور کروڑوں روپے کے اکاؤنٹ سامنے آچکے ہیں، جمہوریت کی گاڑی چلانے کے لیے احتساب کا عمل بہت ضروری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر گرجنے والوں کی چیخیں انہیں فائدہ نہیں پہنچائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے کچھ گھریلو ملازمین آج سیالکوٹ میں گفتگو کر رہے تھے، جو خواجہ آصف کی معصومیت کی گواہیاں دے رہے تھے۔

انہوں نےکہا کہ لوہے کے چنے چبوانے والا شخص بھی آج سیالکوٹ میں موجود تھا، صحافی کے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر سعد رفیق نے جواب دینے سےگریز کیا، لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔

[pullquote]ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں، اسے اناڑیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے: سعد رفیق[/pullquote]

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اناڑیوں کے ہاتھ میں ملک دیدیا گیا ہے، ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد خواجہ آصف کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، ان گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف پر کوئی کیس نہیں بن رہا تھا، لاڈلے کی فرمائش پر خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا، خواجہ آصف کو جعلی کیس میں گرفتار کیا گیا، وہ جلد سرخرو ہو کر لوٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جمہوریت کے لیے کوئی جدوجہد نہیں ہے، آپ کوئی ایک سیاسی آدمی توڑ نہیں سکے، پہلے نیب کے ذریعے یہ کام کیا گیا اور اب ایف آئی اے کو بھی اس کام پر لگا دیا گیا ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پیش قدمی جاری رکھیں گے، ملک کو 73 کے آئین کے تحت آگے بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

وزیراعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آمریت اپنے آپ میں منفرد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں ملک کی بدنامی کرائی گئی، ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں، اناڑیوں کے ہاتھوں میں ملک دیدیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو 24 گھنٹےانتشار پھیلانے کا سوچتی ہے، روشن مستقبل کے لیے اس حکومت کو چلتا کرنا پڑے گا، اگر ملک کو مزید تباہ کرنا ہے تو انہیں مزید ڈھائی سال دیدینا چاہئیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے مہنگائی بڑھ جاتی ہے، ہر بار قرضے بڑھ جاتے ہیں، پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی سال میں عمران خان کی حکومت میں کونسا میگا پروجیکٹ شروع کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں مشرف کے دور میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی تھی، ہمارے اور پیپلز پارٹی دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے