الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کےلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے سینیٹ انتخابات کیلیے ضابطہ اخلاق کے مطابق اسلام، نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی پروپیگنڈا یا رائے نہیں دی جائے گی، کوئی ایسی رائے نہیں دی جائے گا جو پارلیمنٹ ، عدلیہ کی خود مختاری اور آزادی کے خلاف ہو۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش سے اجتناب کیا جائے گا ورنہ توہین کے مرتکب ہوں گے، کسی قسم کی کرپٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا، کسی سرکاری ملازم کی معاونت نہیں حاصل کی جائے گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری ملازم کسی امیدوار کو نہ پروموٹ کرے گا اور نہ ہی کسی کے الیکشن میں رکاوٹ بنے گا، صدر ، گورنرز سینیٹ الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے، صدر اور گورنر اپنے دفاتر یا گھر الیکشن مہم کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے