لودھراں :شادی سے انکار پرنوجوان نے لڑکی کو زہریلا مشروب پلادیا

پنجاب: لودھراں میں شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلادیا جس سے لڑکی دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ آدم واہن میں پیش آیا اور لڑکی کی والدہ نے بیان میں بتایا کہ پپو نامی لڑکا ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

لڑکی کی والدہ کے مطابق بیٹی کے انکار پر پپو نے بیٹی کو زہریلا مشروب پلایا جس سے وہ 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے