لاہور: ہڈیارہ میں جائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نےتشدد کرکے اپنے باپ کی پسلیاں توڑ دیں۔
پولیس کے مطابق ملزم احمد نے 2 ماموؤں خادم اور حاکم اور ماموں زاد کزن ہاشم کے ساتھ مل کر اپنے باپ محمد صدیق کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے زخمی صدیق کو اسپتال پہنچایا اور اس کے بیان پر مقدمہ درج کرکےملزم احمد اور اس کے کزن ہاشم کو گرفتار کر لیا۔