کورونا: قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی، ایوان ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا ہر شعبہ متاثرہوا ہے جس کے باعث شیڈول کے تحت 2 ہفتے تک چلنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کو آج ہی ختم کردیا گیا جسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اب تک 200 سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، این آئی ایچ نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے 15 ملازمین و افسران کورونا سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے