پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے، ترجمان پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بی ٹیم بن گئی ہے، پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی بن گئی ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے،پیپلزپارٹی نےباپ پارٹی کو باپ بنا کر بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی مولانافضل الرحمان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانےکی کوشش نہ کریں، مولانافضل الرحمان کےخلاف بولنا آپ کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہے، مولانا فضل الرحمان سے متعلق زبان صحیح استعمال کریں ورنہ بات بہت دور جائےگی۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت کہاں کھڑی ہے؟ انانیت اور خود پسندی کے چشمے اتار کرحقیقی نگاہ سے چیزوں کو دیکھا کریں، 2018ء میں رضا ربانی کو نظرانداز کرکے صادق سنجرانی کوکس نے چیرمین سینیٹ منتخب کرایا تھا؟ آپ کے اپنے جیالے آپ کی سیاست پر ہنس رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے