حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی: احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہےکہ حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی قانون میں کوئی بڑا سقم نہیں ہے اور انتخابی اصلاحات کا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو غیر جانبدار ہونا ہوگا جس کے لیے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، حساس ادارے غیر جانبدار ہوجائیں تو دھاندلی نہیں ہوگی۔

احسن اقبال کے اس نقطے پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں نظم و ضبط نہ ہونے کہ وجہ سے لوگ پارٹیاں چھوڑ کردوسری پارٹیوں میں چلے جاتے ہیں، کسی ادارے کے پریشر میں پارٹی نہیں چھوڑی جاسکتی اور اس بات کا دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریشر کوئی ادارہ نہیں صرف حلقے کے عوام ڈال سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے