عید کی لمبی چھٹیوں کے دوران کیا کھلا ہوگا اور کیا بند رہے گا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد: وفاق کی جانب سے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک کی طویل چھٹیاں دی گئیں ہیں اور زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنا بتایا گیا ہے۔

ساتھ ہی عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں اور تفریحی مقامات بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھر میں گزاریں۔

اب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینےکافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی،صوبائی اور ضلعی سطح پر ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے ، مانیٹرنگ ٹیمیں 8 مئی سے16مئی کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی کے دوران تمام کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی، البتہ فوڈ آؤٹ لیٹس ،میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور بیکری کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق 8 سے 16 مئی تک سیاحت کی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، شمالی علاقہ جات کےسیاحتی مقامات، پکنک مقامات بند رہیں گے ، سمندر کے کنارے سیاحتی مقامات پر بھی پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہریوں کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے