کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں : عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل استعمال میں لارہے ہیں جس کے لیے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدارنےکہاکہ آکسیجن سلنڈر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، مہنگے داموں آکسیجن سلنڈر بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا ہے، کسی کو آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی یا اوور چارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، شہری ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں اورکورونا سے محفوظ رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے