’کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دیدی‘

وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی سے متعلق بلز کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ دونوں بل قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دونوں بلز کی منظوری دی۔

وفاقی وزیر نے دونوں بلز کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے