ریلوے کا عید پر 10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر 10خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلویز کے مطابق 8 خصوصی ٹرینیں کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی، ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی، ایک کراچی اور ملتان کے درمیان چلے گی۔

پہلی خصوصی ٹرین آج رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔

ریلوے حکام کا بتاناہےکہ کراچی راولپنڈی کیلئے خصوصی ٹرین 11 مئی اور ملتان کیلئے 12مئی کو روانہ ہوگی جب کہ تمام ٹرینوں میں کورنا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائےگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے