سر میں جوؤں کے باعث 4 سالہ بچی موت کے دہانے پہنچ گئی

امریکی ریاست انڈیانا میں جوؤں سے متاثرہ 4 سالہ بچی کی حالت انتہائی غیر ہوگئی جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

اسکول جانے والے بچوں کے سروں میں اکثر جوئیں ہو ہی جاتی ہیں جس کے بعد مائیں فوری اقدامات کرتی ہیں لیکن امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی خاتون شیاننا نیکولی نے تو غفلت اور کاہلی کی انتہا کر دی۔

26 سالہ شیاننا کی چھوٹی بیٹی جوؤں کی وجہ سے اسپتال داخل ہوئی اور موت کے منہ سے واپس آئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچی کی حالت اتنی نازک تھی کہ جسم سے خون کم ہونے کے سبب وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھی، بچی کے جسم میں ہیموگلوبن کی سطح 12 کے بجائے 1.7 تک پہنچ گئی تھی۔ بچی کی بڑی بہن جس کی عمر چھ سال تھی، وہ بھی جوؤں کے انفیکشن کی زد میں تھی لیکن اس کی حالت زیادہ خراب نہیں تھی۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش کے بعد بچیوں کی والدہ شیاننا نیکولی کو گرفتار کرلیا اور ماں سے جب بچیوں کی اس حالت کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے جواب دیا مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے