لاہور: گھر سے میاں بیوی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد

لاہور کے علاقے سبزہ زار کی ایک کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی ایک روز پرانی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کو تیز دھار آلے سےقتل کیا گیا ہے ، مقتولین کی شناخت 60 سالہ انیس الدین اور 45 سالہ ناصرہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انیس کی پہلی بیوی وفات پا چکی تھی اور ناصرہ دوسری بیوی تھی جس سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ، مقتول کی پہلی بیوی سے 2 بیٹے ہیں جو انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

پولیس کو واردات کا پتا اس وقت چلا جب پہلی بیوی کا بھائی سید مصطفی جواد گھر کے اندر آیا تو ایک کمرے میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں اور ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے