پاکستان میں بھی اسلامی بینکاری کا مستقبل شاندار ہے:اسحاق ڈار

و زیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ناکام ریاست کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کر دکھایا، اسلامک بینکنگ کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لاہورمیں جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستانی معیشت میں اسلامک بینکنگ کے کردار پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2008ءکے عالمی معاشی بحران نے دنیا کو اسلامی بینکاری کی طرف مائل کیا ۔پاکستان میں بھی اسلامی بینکاری کا مستقبل شاندار ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ اب کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ، پاکستان کو معاشی ٹیک آف کی طرف لے جارہے ہیں، حکومتی اداروں کو ہدایت کر دی کہ اسلامک بینکنگ کے تحت لین دین کو ترجیح دیں ۔

انہوںنے کہا کہ دہشتگردی اور بجلی بحران بھی جلد ختم کردیں گے،ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا بھگتنے کو تیار ہیں،ناکام ریاست کو دوبارہ پاؤ ں پر کھڑا کر دکھایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے