نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی

قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل نیب، ڈی جی آپریشنز اور نیب کے دیگر حکام شریک ہوئے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کرپشن کے تین ریفرنسز دائر کرنے اور سابق مشیر امیر مقام کے خلاف انکوائریز کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف انکوائری عدم ثبوت پر بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب شوگر، آٹا اور رنگ روڈ اسیکنڈل، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے