فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ایک جیسی ہے : شاہ محمود

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو ایک جیسا قرار دے دیا۔

نیو یارک میں کمیونٹی سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سوداگر نہیں وہ کشمیر کا سودا نہیں کرے گا، کشمیرپر ہمارا مؤقف دو ٹوک ہے ہم باعزت طریقے سےبات کریں گے، پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں مگر ہمارے ایشوز ہیں، انہیں بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں مماثلت ہے، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مثبت قدم ہے مگریہ ناکافی ہے، ہمیں مستقل حل کی طرف بڑھنا ہے، امت مسلمہ کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ہم کسی کیمپ میں نہیں جارہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے