پاکستان میں امریکی افواج کو ائیربیسز حوالے کرنے کی خبروں پرتشویش ہے : فضل الرحمان

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنا ایک ڈرامہ ثابت ہوا، پاکستان میں امریکی افواج کو ائیربیسز حوالے کرنے کی خبروں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ہوائی اڈے دینا ملکی آزادی کیلئے خطرہ ہے، ایسا فیصلہ 2001 میں بھی کیا گیا تھا تاکہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف استعمال کر سکے، پاکستان کی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال ہونا ملک کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ طالبان نے دوحہ معاہدے میں غیرملکی فوج کا انخلاء منوا لیا تھا، پہلے بھی ریاستی سطح پر فریق بن کر جنگ کے شعلے اپنے ملک لائے جو آج تک بجھائے نہیں جا سکے، دوبارہ پاکستانی ہوائی اڈے دینا ملکی مفاد کیخلاف اور جنگ کو دعوت دینا ہے، ہماری زمین اور فضائیں کسی کیخلاف استعمال کرنے کی منظوری نہ دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے